اشتہار

طالبہ لائبہ اعجاز کی المناک موت : اسلامی یونیورسٹی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلامی یونیورسٹی نے طالبہ لائبہ اعجاز کی المناک انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا حادثے کے وقت وہ یونیورسٹی کی انرولڈ طالبہ نہیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ لائبہ نے چند سال قبل بی ایس فزکس کی ڈگری مکمل کی تھی اور واقعے کے وقت وہ یونیورسٹی کی انرولڈ طالبہ نہیں تھیں۔

یونیورسٹی نے تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری نے واقعے کا نوٹس لے لیا، جبکہ ایف آئی اے نے لائبہ کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

لائبہ کے ماموں رانا امجد نے ایف آئی اے کی جانب سے رابطے کی تصدیق کردی۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS

لائبہ کے اہلخانہ کے مطابق وہ بیرون ملک مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی، ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے 70 لاکھ روپے طلب کیے، جس کے بعد لائبہ کے والد نے پلاٹ فروخت کرکے 21 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ باقی رقم کے انتظام کے لیے والدہ کے زیورات بینک میں رکھوائے گئے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ لائبہ نے داخلے سے متعلق دستاویزات کی جانچ کرائی تو وہ مبینہ طور پر جعلی نکلیں، جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی۔

اہلخانہ کے مطابق لائبہ نے موت سے قبل اپنے ماموں کو آخری پیغام بھیجا اور درخواست کی کہ والد کو فراڈ کے بارے میں نہ بتایا جائے، کیونکہ انہیں اس صدمے سے شدید تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں