تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی شاہی خاندان سے افسوسناک خبر

سعودی شاہی خاندان نے افسوسناک خبر سنائی ہے کہ شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملی۔

سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق بدھ کے روز شہزادہ فہد بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔

بیان میں نماز جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جمعرات 26 مئی کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں مرحومہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

گزشتہ ماہ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئی تھیں شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ تھیں۔

شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام نے شاہی خاندان خصوصاً گورنر حدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -