تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

دردناک واقعہ، شیمپو نے خوبرو لڑکی کی یہ حالت کردی

لندن: برطانیہ میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے خطرناک حادثے کی داستان نے دل دہلا دیے، جوئیں مارنے والے شیمپو نے طالبہ کی زندگی پر قیامت ڈھا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دردناک واقعہ برطانیہ کے علاقے براڈفورڈ میں سنہ 2016 میں پیش آیا تھا، لڑکی نے جوئیں مارنے والا شیمپو سر پر لگایا جس کے تھوڑی دیر بعد بالوں سے دھواں اٹھنے لگا اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلوں نے طالبہ کے پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول سے آنے کے بعد لڑکی نے بالوں پر شیمپو(جوئیں مارنے والی دوا) لگایا اور والدہ کی مدد کے لیے کچن میں گئی اور کچرے کی تھیلی جیسے ہی اٹھا کر باہر پھینکے کے لیے بڑھی تو بالوں پر آگ لگ گئی۔ ڈاکٹروں نے اس آگ کو تھرڈ ڈگری قرار دیا، 2 ماہ تک کومے میں رہنے والی متاثرہ لڑکی کو نئی زندگی مل گئی۔

اس حادثے نے 16 سالہ علیمہ کی زندگی بدل کر رکھ دی، اسے لگا تھا کہ شاید اب وہ زندہ نہیں بچ سکے گی، لیکن بلند حوصلے کے ساتھ طالبہ نے اس حادثے کا مقابلہ کیا اور صحت یاب ہوئی لیکن علاج تاحال جاری ہے۔

The teenager suffered third degree burns.

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ماں نے فوری طور پر مجھے اسپتال پہنچایا جہاں میں دو ماہ تک مسلسل کومے میں تھی جس کے بعد میں ہوش میں آئی۔ طالبہ کے جسم کا 50 فیصد حصہ جل چکا تھا جن میں سر، بازو، سینہ پیٹ اور ہاتھ سمیت دیگر جسم کے حصے شامل ہیں۔

اس حادثے کے نتیجے میں بدقسمتی سے لڑکی کی 7 انگلیاں بھی ناکارہ ہوچکی ہیں صرف 2 حرکت کرتی ہیں، متاثرہ بچی نے سرجری اور دیگر علاج کے دوران شدید تکالیف برداشت کیں۔

Comments

- Advertisement -