تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اوپرا ونفرے اور ہیری کی ذہنی صحت پر بنائی سیریز خاص کیوں ہے؟

ذہنی صحت پر اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری کی پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے، ٹریلر میں دنیا کی معروف شخصیات کو ڈپریشن اور تنہا پن سے مقابلہ کرنے کی باتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔

امریکی ٹی وی اسٹار، پروڈیوسر، اداکارہ، میزبان و سماجی رہنما اوپرا ونفرے اور برطانوی شہزادہ ہیری کی پروڈیوس کردہ ذہنی صحت پر بنائی گئی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اوپرا ونفرے، شہزادہ ہیری، گلوکارہ لیڈی گاگا، اداکارہ گلین کلوز اور گلوکارہ گلین اسٹیفنی سمیت میگھن مارکل کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

ویب سیریز کی ٹریلر میں اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری سمیت کئی معروف شخصیات کو ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، لوگوں میں اُمیدیں اور ان میں خوشی بیدار کرنے والی ویب سیریز کا نام ’دی می یو کانٹ سی‘ یعنی ’مجھے تم نہیں دیکھ سکتے‘ رکھا گیا ہے۔

Prince Harry & Oprah Doc The Me You Can't See: Release Date, How to Watch

ٹریلر میں دنیا کی معروف شخصیات کو ڈپریشن اور تنہا پن سے مقابلہ کرنے کی باتیں کرتے دکھایا گیا ہے، مختصر ٹریلر میں معروف شخصیات کو ذہنی پریشانیوں، تنہائی، انزائٹی اور خود کو بے بس محسوس کرنے کی باتیں کرنے کے دوران قدرے جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

جس میں شہزادہ ہیری وضاحت کرتے ہیں کہ ذہنی پریشانیوں سے تھک کر کسی بھی شخص کی جانب سے دوسرے لوگوں سے مدد طلب کرنا کمزوری نہیں بلکہ طاقتور ہونے کا ثبوت ہے۔

مذکورہ ویب سیریز کو اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری نے دوسرے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ مل کر بنایا ہے، جسے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایپل ٹی وی‘ کے چینل ’ایپل ٹی وی پلس‘ پر رواں ماہ 21 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

مذکورہ ویب سیریز کے علاوہ بھی اوپرا ونفرے اور شہزادہ ہیری مشترکہ طور پر متعدد سیریز بنائیں گے جب کہ شہزادہ ہیری نیٹ فلیکس کے لیے بھی دستاویزی فلمیں اور سیریز بنائیں گے۔

ذہنی صحت پر بنائی گئی اُمید افزا ویب سیریز کی ہدایات آسکر اور بافٹا ایوارڈ یافتہ بھارتی نژاد برطانوی مسلمان ہدایت کار آصف کپاڈیہ اور ڈان پورٹر نے دی ہیں۔

اس کے علاوہ شہزادہ ہیری میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے لیے پوڈ کاسٹ بھی تیار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری نے مارچ دو ہزار بیس میں شاہی دستبرداری سے علیحدگی اختیار کرکے امریکا میں سکونت اختیار کی تھی اور اب وہ اپنا الگ مقام بنانے کے لیے دستاویزی فلمیں، سیریز، پوڈ کاسٹ شوز تیار کرنے کے علاوہ کھیل اور فلاحی کاموں کے منصوبوں پر کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -