The news is by your side.

Advertisement

لاہور : ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

لاہور : ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوےا سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، واقعے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی، پاکستان ریلوے نے ادارے میں افسران کے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ سوہاوا ریلوےا سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

تاہم بوگیاں اترنے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، بوگیاں اترنے کے بعد لاہور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئیں ہیں، ٹرینوں کی روانی کیلئے جلد ٹریک بحال ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں پاکستان ریلوے میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق طاہرمحمود ڈی ٹی او ملتان کا تبادلہ کرکے ڈی ٹی او پی ایس سی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی او لاہور حامد فاروق قریشی کا تبادلہ کرکے ڈی ٹی او لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی ٹی ایم لاہور شیریں حنا کو ڈی سی او لاہور اور ڈی پی او ملتان نصیر احمد خان نیازی کو ڈی ٹی او ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صباحت مشتاق کا ہیڈ کوارٹرز لاہور سے تبادلہ کرکے اے ٹی او کراچی جبکہ مرینہ عتیق کو اے ٹی او پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں