تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

ڈرائیور کی غفلت سے ہولناک حادثہ، گاڑی ٹرین کے سامنے آگئی

کیلی فورنیا: لاس اینجلس کے محکمہ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہولناک حادثہ پیش آیا۔

محکمہ پولیس کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے جیسے ہی اپنی گاڑی کو پٹریوں کی طرف موڑا تو سامنے سے تیز رفتار ٹرین آگئی۔

محکمۂ پولیس نے آگاہی کے حوالے سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ڈرائیور حضرات گاڑی چلاتے وقت تحمل کا مظاہرہ کریں اور مکمل ہوش و ہواس میں گاڑی چلائیں تاکہ کسی بھی خوفناک حادثے سے بچا جاسکے۔

ٹرین کی زد میں آنے والی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے ڈرائیور خود کو بروقت گاڑی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اُسے معمولی چوٹیں آئیں۔

محکمہ پولیس نے لکھا کہ ٹرین کی پٹریوں کو پار کرتے وقت خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے بصورت دیگر کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -