تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹرین پٹری سے اترکر ہوا میں‌ معلق ہوگئی

ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈ میں تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتری تو ہوا میں معلق ہوگئی، خوفناک حادثے سے دیکھنے والوں کے اوسان خطا کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے ہوا میں جھولنے کا واقعہ یورپی ملک نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں پیش آیا جہاں ایک لوکل ٹرین موٹ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔

ٹرین پٹری سے اتری تو تیز رفتاری کے باعث جنگلا توڑ کر پل کے پار ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے نیچے نہیں گری کیونکہ پل کے ساتھ وہیل مچھلی کی دم کے دیوہیکل مجسمے کے نے اسے گرنے سے بچالیا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہیل کی دم کے مجسمے کے 10 میٹر نیچے سائیکل ٹریک ہے جہاں لوگ سائیکلنگ کررہے تھے اگر ٹرین نیچے گرجاتی تو بے تحاشا جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کے پٹری سے اترتے ہی چھلانگ لگادی تھی جس کے باعث اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر وہیل مچھلی کی دم کے دو مجمسے 2002 میں نصب کیے گئے تھے پٹری کے اختتام کو واضح کیا جاسکے اور آج انہیں مجسموں کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

Comments

- Advertisement -