The news is by your side.

Advertisement

محکمہ ریلوے کی بدانتظامی، ٹرینیں حسب معمول تاخیر کا شکار، مسافر اذیت میں مبتلا

کراچی : محکمہ ریلوے کی بدانتظامی اور حادثات سے ٹرینوں کی آمد و رفت کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے، ریلوے حکام ٹرین آپریشن کو معمول پر لانے میں ناکام رہے ہیں جس سے مسافروں کو انتظار کی کوفت اور اذیت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے جس کی وجہ سے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش نظر آنا معمول بن گیا ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں14گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس کی آمدچار گھنٹے جبکہ رحمان بابا ایکسپریس کی آمد7گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، سندھ ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کی آمد میں دو گھنٹے تاخیر ہوگی.

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملت ایکسپریس کی آمد میں14گھنٹے کی تاخیر ہے۔ اس حوالے سے مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبر بھی نہیں ملتا.

ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں