The news is by your side.

Advertisement

ایک اور ٹرین پٹری سے اتر کر الٹ گئی، پاک ایران سروس معطل

چاغی : کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔

گھوٹکی اور کوٹری کے بعد ٹرین کا ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، اطلاعات کے مطابق چاغی میں کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں ٹریک کی خستہ حالی کے باعث پٹری سے اتر گئیں۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بوگیوں میں موجود مال زمین پر بکھر گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مخدوش حالت اور پٹری پر پڑی ہوئی ریت کے ڈھیر مزید کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک پر جگہ جگہ جمع ریت حادثات کا باعث بننے لگی، پاک ایران ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی بوسیدہ ہوچکی ہے جس کی ازسرنو مرمت کی ضرورت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں