تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سندھ میں طوفانی بارشوں‌ سے ریلوے ٹریک شدید متاثر، ٹرین آپریشن معطل

کراچی:  ٹھٹھہ کے پہاڑی علاقوں سے آنیوالے برساتی پانی سے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ اور ڈاؤن ٹریک شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بند ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھمپیر اور میٹنگ اسٹیشن کے درمیان پانی کا شدید بہاؤ ریلوے ٹریک کے نیچے لگے پتھروں اور مٹی کو بہالے گیا ہے۔

ڈی سی او کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ کافی تیز ہے کوشش ہے مزید ٹریک متاثر نہ ہو جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے آپریشن ٹریک کی بحالی تک معطل رہے گا، علامہ اقبال ایکسپریس کو جھمیپر اور ڈاؤن کی عوام ایکسپریس کوٹری روک دیا گیا ہے جبکہ بقایا تمام گاڑیاں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئی ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کے نیچے ڈالنے کیلئے پتھر اور ضروری سامان کی ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے، جیسے ہی پانی کے بہاؤ میں کمی ہوگی تو مرمتی کام شروع کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -