منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

ریل کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 اپریل 2026): ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے 8 بند روٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد اندرون ملک دور دراز سفر کے لیے ٹرین کا سفر پسند کرتی ہے اور روزانہ ہزاروں افراد ریل گاڑی سے سفر کرتے ہیں۔

ٹرین کا سفر پسند کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے بند 9 روٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت پنجاب اور پاکستان ریلویز کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ریلوے کے 9 روٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں لاہورسے راولپنڈی فاسٹ ٹرین ریلوےٹریک میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیسپاک 8 سب اربن لوپ کی فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد ایم او یو سائن کیا جائے گا۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں 9 روٹس پر ریلوے کی شراکت داری سے منصوبے مکمل کیے جائیں گے اور یہ روٹس فعال ہونے سے 8 کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔

ٹرین کا کرایہ؟ ریل سے سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں