مٹیاری میں ٹرین نے ٹرک کو کچل دیا، 11 جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

مٹیاری میں ٹرین نے ٹرک کو کچل دیا، 11 جاں بحق

حیدرآباد: مٹیاری کےقریب منی ٹرک اورٹرین کے درمیان تصادم کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جان گنوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے مٹیاری کے قریب واقع اڈیرولعل میں لاہورجانے والی فرید ایکسپریس نے ٹرک کوروند ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گزرگاہ پرپھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک پرسوار پندرہ افراد میں سے گیارہ افراد جان سے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتار ٹرین ٹرک کو اپنے ساتھ کافی دورتک گھسیٹ کر لے گئی جس کے سبب دوافراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حادثےمیں ٹرین ڈرائیوراورفائرمین سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ٹر ین کے انجن اور بوگی کو نقصان پہنچا جبکہ ٹر ین کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔

حادثےکی شکار ٹرین کودو گھنٹے بعد متبادل انجن لگا کرلاہورروانہ کردیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں