پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (26 دسمبر 2025): بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ایک روز قبل معطل کی گئی ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور ملک بھر کے لیے گزشتہ روز معطل کی گئی ٹرین سروس ایک روز بعد بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق 25 دسمبر کو جعفر ایکسپریس، بولان میل اور چمن پسنجر کی سروس معطل کی گئی تھی، ٹرینیں آج مقررہ وقت پر منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے اور چمن پسنجر کوئٹہ سے چمن کے لیے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو چکی ہیں جبکہ بولان میل 28 دسمبر کو کوئٹہ سے روانہ ہو گی۔

ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں