کوئٹہ(25 دسمبر 2025): سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے، کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوں گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے چمن پسنجر بھی آج نہیں چلی، کل سے ٹرین سروس معمول کے مطابق چلے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق معطلی عارضی ہے اور ٹرین سروس بحال کرنے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


