تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

لندن : برطانوی پولیس نے ٹرین کے اندر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی ٹرین میں ایک چاقو بردار شخص نے 51 سالہ شہری پر چاقو کے متعدد وار کے تھے جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ریسکیو عملے نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے متاثرہ شہری کو اس کے 14 سالہ بیٹے کے سامنے قتل کیا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور مقتول دونوں لندن کی روڈ ٹرین میں سوار تھے اور پولیس کا خیال ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں جانتے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو لندن کے علاقے فرنہم سے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ایک 27 سالہ خاتون کو قاتل کی معاونت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’میں تصدیق کرتا ہوں کہ آج صبح پولیس نے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -