تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ریلوے ٹریک 17 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکا، ٹرینوں کا نظام درہم برہم

کراچی: جھمپیر اور کوٹری کے ریلوے ٹریک کو 17 گھنٹے بعد بھی مکمل فعال نہ کیا جاسکا، کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان کے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث کوٹری اور جھمپیر کے درمیان واقع ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا تھا، سیلابی ریلہ ریلوے ٹریک پر بچھے پتھروں کو بہاکر لے گیا تھا جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث اپ ٹریک پر پڑنے والے شگاف کو رات گئے ہی بھر دیا گیا تھا، تاہم ڈاؤن ٹریک پر کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی، یہی وجہ ہے کہ سترہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ابھی تک ٹریک کو مکمل فعال نہیں کیا جاسکا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر شگاف کو مکمل طور پر بھرنے کے لئے کوٹری سے مال گاڑی کی مدد سے پتھر لائے جارہے ہیں، جسے بھرنے مزید ایک سے دو گھنٹے درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا بذریعہ ریل پورے ملک سے رابطہ منقطع

حکام نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز تاخیر کا شکار ہونے والی تمام گاڑیوں کو سات سے دس گھنٹے تاخیر کے بعد اپ ٹریک کے ذریعے اندرون ملک روانہ کیا گیا تاہم اندرون ملک سے آنیوالی تمام گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنز پر روکا ہوا ہے۔

خیبر میل،ہزارہ ایکسپریس،سکھرایکسپریس،قراقرم اور کراچی ایکسپریس اسٹیشنز کینٹ اسٹیشن پر رکی ہے جبکہ بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس، ذکریا،علامہ اقبال،پاکستان ایکسپریس بھی کراچی کینٹ پر موجود ہیں۔

اسی طرح ملت ایکسپریس،سرسید،گرین لائن،تیزگام،بولان میل،رحمان بابا،فریدایکسپریس اسٹیشنز پر موجود ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہوتے ہی تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار عوام ایکسپریس کو پہلے روانہ کیا جائے گا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کی صورت حال

ادھر شدید بارشوں کے نتیجے میں لاہور سے اندرون ملک جانے والی کئی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس 3بجےکے بجائے رات12بجےروانہ ہوگی۔

پاک بزنس ایکسپریس شام4بجےکےبجائےرات3بجکر30منٹ پرروانہ ہوگی۔

شاہ حسین ایکسپریس7بجکر30منٹ کےبجائےصبح5بجکر30منٹ روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس5بجےکےبجائےرات1بجکر30پرروانہ ہوگی۔

ملت ایکسپریس شام3بجکر50منٹ کےبجائےرات3بجےروانہ ہوگی۔

میانوالی ایکسپریس9بجےکےبجائےرات12بجکر30منٹ پرروانہ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -