فیصل آباد: سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں انسٹرکٹر اور تربیتی پائلٹ شامل ہیں۔
اےایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوا، حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔