تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

بھارت میں تربیتی طیارے کو خطرناک حادثہ پیش آگیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تریبتی طیارے کو ضلع بالاگھاٹ کے علاقے لوڈگی چوکی میں حادثہ پیش آیا۔ اس میں پائلٹ اور کو پائلٹ موجود تھے جن کی موت ہوگئی۔

تریبتی طیارے نے برسی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور تھوڑی ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

دو روز قبل ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں اعلیٰ افسر کی موجودگی کی بھی اطلاع موصول ہوئی تھی لیکن اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس سے قبل ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مورینا میں بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرنے کی وجہ تباہ ہوگئے تھے۔

Comments