ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے،تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کا آغاز نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے،2 ہفتے میں 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب تقسیم ہوں گے، تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کا آغاز نہیں کیا۔
ملک بھر میں اتنے بڑے پیمانے پر معاشرے کے ضرورت مند افراد میں نقد رقوم کی تقسیم بلاشبہ ہماری حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ آئندہ 2 ہفتوں کے دوران 12 ملین خاندانوں میں 144 ارب روپیہ تقسیم کیا جائے گا۔
pic.twitter.com/n0CnbwKWeL— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2020
لاک ڈاؤن جاری رکھیں یا نہیں،14 اپریل کو فیصلہ ہوگا،وزیراعظم
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں غریب آدمی کی مشکلات کااحساس ہے، لاک ڈاؤن جاری رکھیں یا نہیں،14 اپریل کو فیصلہ ہوگا۔