ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بلدیہ ٹاؤن میں تشدد سے مارے گئے خواجہ سرا کی شناخت ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (04 جنوری 2026): شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تشدد سے مارے گئے خواجہ سرا کی شناخت ہو گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں گھر سے خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، مقتول کی شناخت محمد حیات عرف لیاقت کے نام سے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیات عرف لیاقت جمعہ کی شا م سے لاپتا تھا، گھر والوں اور ساتھ کام کرنے والے خواجہ سراؤں نے اپنے طور پر بہت تلاش کیا، لیکن جب منگل کے روز حیات کے نجی کمرے کا گیٹ توڑ کر دیکھا گیا تو لاش مل گئی۔

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا پرس، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا غائب تھیں، نامعلوم ملزمان نے حیات کو تشدد کر کے قتل کیا تھا، پولیس کے مطابق لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، اور آج واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں