The news is by your side.

ٹرانسجینڈر بل: ’اسلامی نظام کیخلاف کوئی کام نہیں کریں گے‘

چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کروائی ہے ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گےجو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پر مبنی ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دفتر کے باہر کوریڈور کے تنازع پر چیئرمین پی اےسی نورعالم خان کوریڈور ختم کرنےکی ہدایت کردی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی اے سی نور عالم کیساتھ عزت و احترام کارشتہ ہے نورعالم نےبات کردی تو یہ پارلیمان کی عزت کا معاملہ ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت واحترام میں نہیں کروں گا تو کون کرےگا؟ میں نے اپنے دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنےکی ہدایت کر دی اگر ارکان پارلیمنٹ کو کوریڈور کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ختم ہو جائےگا.

صحافی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی اےسی کو اختیار ہےکہ وہ آڈٹ پیرز سے ہٹ کر سو موٹو لے؟جس پر چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ چیئرمین پی اے سی کے اختیارات پر بات نہیں کرنا چاہتا پارلیمان کی بالادستی کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانسجینڈر بل پر سیاسی جماعتوں نے ترامیم جمع کرادی پیر کو کمیٹی اجلاس ہو گا ہم کوئی ایسا کام نہیں کرینگےجو اسلامی نظام کےخلاف ہو ہم مل بیٹھ کر وہ کام کریں گےجو آئین پاکستان، اسلامی اصولوں پرمبنی ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں