تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

وزیراعظم اور جہانگیرترین سے متعلق شہبازگل کا انکشاف

معاون خصوصی شہبازگل نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکچھ دن پہلےجہانگیرترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ چند روز قبل وزیراعظم نے جہانگیرترین کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی، جہانگیرترین عمران خان کے پرانےدوست ہیں کبھی بھی فون کرسکتےہیں۔

دورہ روس سے متعلق شہبازگل نے کہا کہ آزادانہ پالیسی بنانےوالےکواس کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے وزیراعظم عمران خان کو جانتا ہوں صرف ملکی مفاد دیکھتے ہیں ملکی مفادکیلئےکچھ بھی قیمت ہووزیراعظم دینے کیلئے تیار ہوتےہیں روس کادورہ وزیراعظم عمران خان نےخاص پاکستان اور عوام کیلئےکیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروس میں بہترین استقبال کیاگیا روسی ڈپٹی نائب وزیرخارجہ کے کلمات میرے لیے باعث فخرہے روسی ڈپٹی نائب وزیرخارجہ نےکہا پیوٹن عمران خان کا بہت احترام کرتےہیں ہم نے تعلقات میں بہت دیر کر دی اور کہا کہ عمران خان بہترین فیصلہ سازہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نظر آرہا ہو کہ ملکی مفادہےتوبال کیسےبھی کرانی ہو کراتے ہیں وزیراعظم عمران خان کبھی دباؤبرداشت نہیں کرتے آزادانہ فیصلےکرنےوالاشخص کبھی دباؤبرداشت نہیں کرتا۔

Comments

- Advertisement -