تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں مالی کرپشن کا ذکر نہیں’

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کنٹری رپورٹ شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں مالی کرپشن کاکوئی ذکرنہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فوادچوہدری نے کہا کہ زیادہ تر اداروں نےپاکستان کی درجہ بندی کو برقرار رکھا ہے عالمی ادارےاکانومسٹ نےپاکستان کی درجہ بندی میں کمی کی ہم جانتےہیں پاکستان میں اکانومسٹ کا سربراہ کون ہے پاکستان کااسکور فنانشل کرپشن کی وجہ سےنیچےنہیں گیا قانون کی حکمرانی اور ریاست کی گرفت کی وجہ سےاسکورنیچےگیا۔

انہوں نے کہا کہ کرمنل لاء میں ترامیم کی منظوری دی گئی جو پارلیمان میں پیش ہوں گی ہرکرمنل کیس کافیصلہ 9 ماہ میں کرنا لازمی ہو گا اور 9ماہ سےزائدعرصہ تک مقدمہ زیرالتوا رہتا ہےتو آگاہ کیا جائے گا پولیس مقدمات میں ازخودضمانت اختیارات بڑھارہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے کرپشن کےبڑےکیسزکی سماعت براہ راست دکھانی چاہیے عوامی دلچسپی کےمقدمات کےفوری فیصلےہونےچاہئیں، کابینہ کواومیکرون کےبڑھتےکیسزپربریفنگ دی گئی پاکستان کےہیلتھ سسٹم پرکوئی دباؤ نہیں پاکستان کی کوروناپراسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کودنیانےسراہا۔

کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ، شہباز شریف کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ عالمی جریدےاکانومسٹ نےبھی کوروناکنٹرول کی پالیسی کوسراہا برطانیہ کےوزیراعظم نےبھی اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کیا اومیکرون کےباوجودہم نے کاروبار بند نہ کرنےکافیصلہ کیا تمام سرگرمیاں جاری رہیں گی کورونا کی موجودہ لہرکوبھی شکست دینےمیں کامیاب ہوں گے بیرون ممالک مزدوروں کوکوروناٹیسٹ میں سبسڈی دیں گے۔

فوادچوہدری نے پی ڈی ایم سربراہ اجلاس سےمتعلق سوال پر جواب میں کہا کہ ‘تیرچلےگانہ تلواران سے،یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں’، اسحاق ڈارنےجعلی طریقےسےروپےکی قدرکومستحکم رکھا آج روپیہ اسٹیٹ بینک کی بہتر پالیسیوں پراصل قدر پر مستحکم ہے چوہدری شجاعت بزرگ سیاستدان ہیں رائےکا احترام ہے۔

Comments

- Advertisement -