تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ایسے شفاف جانور جن کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے

لندن: شفاف جانوروں پر تحقیق کرنے اور اُن کی تصاویر کو دنیا سے روشناس کروانے والے سائنٹفک امریکن جریدے سے وابستہ لکھاری نے دنیا بھر بسنے والے ٹرانسپیرنٹ (شفاف) جانوروں کی تصاویر اور معلومات ایک جگہ جمع کر کے شائع کردی ہیں۔

انسانی آنکھوں کو زمین پر نظر آنے والی مخلوق کے علاوہ زیر سمندر بھی ایسی خوبصورت مخلوق موجود ہے جسے دیکھتے ہی انسان اللہ کی حمد و ثناء بیان کرنے لگتا ہے۔ شفاف جانوروں پر تحقیق کرنے والے لکھاری نے اسی طرح کے جانوروں کی تصاویر اور تفصیل شائع کی جو ابھی تک انسانی آنکھ کی دسترس سے دور تھیں یا پھر اُن کے حوالے سے کسی کو علم نہیں تھا۔

امریکی جریدے سے وابستہ لکھاری نے تصاویر میں ایسے انوکھے جانور دکھائے ہیں جن کے بدن کے آر پار باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

سرجن مچھلی

birds-post-1

نیوزی لینڈ میں پائی جانے والی اس مچھلی کی لمبائی 12 انچ تک ہوتی ہے، ایکیوریم رکھنے کے شوقین افراد اسے خرید کر ایکیوریم کی زینت بناتے ہیں جس کے بعد اُن کا ایکیوریم مزید خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔

میکروپِنا

birds-post-4

اس مچھلی کو میکروپنا یا مائیکرواسٹوما کے نام سے پہچان ملی جس کا سر اس قدر شفاف ہے کہ مچھلی کا مغز اور اعصاب با آسانی دیکھے جاسکتے ہیں، ماہرین کو اس مچھلی سے واقفیت 1939 میں ہوئی تاہم اس کی پہلی تصویر 2004 میں منظر عام پر آئی۔

سلور ایلز

birds-post-6

یہ مچھلی اپنی خصوصیت کے مطابق ساری زندگی رنگ بدلتی رہتی ہے تاہم اس کی شفافیت ہر رنگ میں برقرار رہتی ہے، میٹھے اور کھارے پانی میں پائی جانے والی اس مچھلی کو یورپین ایل کے نام سے جانا جاتا ہے۔

شیشہ مچھلی

birds-post-9 birds-post-5

نیوزی لینڈ کے سمندروں میں پائی جانے والی اس مچھلی کو ’’مرر فِش‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کا جسم اس قدر شفاف ہوتا ہے کہ اندرونی ڈھانچہ واضح طور پر باآسانی دکھائی دیتا ہے۔

مرر فروگ ’’شیشہ مینڈک‘‘

birds-post-7

سمندر میں خاصی گہرائی کے بعد اس مینڈک کی موجودگی پائی جاتی ہے جس کا رنگ ہلکا سبز ہوتا ہے، شفاف جھلی کی وجہ سے اس کی آنتین دل اور دیگر اعضاء باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔

لاپالما مینڈک

birds-post-8

کولمبیا، پنامہ میں پائے جانے والے اس مینڈک کو لاپالما کا نام دیا گیا ہے، اس کی جھلی شیشے کی طرح شفاف ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے اعضاء آسانی سے دکھائی دیتے ہیں۔

شرمپ (ککمبر)

birds-post-10

سمندری کی گہرائی میں موجود اس کیڑے کی خوبصورتی اور شفافیت بھی قابل دید ہے، اس کیڑے کو شرمپ یا ککمبر سے نام سے پہچان ملی جس کی جلد انتہائی شفاف ہے۔

شیشہ پر والی تتلی

birds-post-2

اس تتلی کو ’’گریٹا اوٹو‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس تتلی میں قدرت کی طرف سے تین خصوصیات موجود ہیں، یہ تتلی جنوبی امریکا اور دیگر علاقوں میں پائے جاتی ہے جسے ’گلاس ونگ بٹر فلائی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

فیرو چیونٹی

bird-11

دنیا کے مختلف ممالک میں پائی جانے والی فیٹر آنٹس یعنی فرعونی چیونٹیوں کے پیٹ بھی شفاف ہوتے ہیں، پیلے اور کتھئی رنگ کی یہ چیونٹیاں عام طور پر گھروں اور اسپتالوں میں پائی جاتی ہیں، ماہرین نے ان چونٹیوں کو مختلف رنگوں کے مشروب پلا کر تصاویر لی جن میں ان کے پیٹوں کی شفافیت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -