The news is by your side.

Advertisement

‘ملکی سیاسی تاریخ کی شفاف حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے نبھا رہی ہے، ملکی سیاسی تاریخ کی شفاف حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڑھائی برس میں اپوزیشن کی ہرسازش ناکام رہی ہے، حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے، حکومت گرانےکی خواہش رکھنےوالوں کےارمان2023 تک پورےنہیں ہوں گے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کررہی ہے، عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دورگزرچکاہے، سابق دورمیں عوام کوریلیف دینےکی بجائےتکلیف دی گئی۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سےکئےگئےوعدےنبھارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصرپہلےاپنےدورکی لوٹ مارکاحساب دیں، ملک کوکنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئےختم ہوچکی ہے، ملکی سیاسی تاریخ کی شفاف حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں