جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

ٹرانسپورٹ کرایوں میں 3 فی صد اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 فروری 2026): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 3 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم تین فی صد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے ملک گیر ہڑتال کی تھی، ہماری گزشتہ ہڑتال میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وفاقی وزیر مواصلات نے ہم سے جو معاہدے کیے تھے ان پر عمل درآمد نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر ٹرانسپورٹ نے جو معاہدے کیے ان پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

انھوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم پھر سے ملک گیر پرامن ہڑتال کریں گے، اور تمام نقصان کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی، ہم وفاقی اور پنجاب حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہڑتال میں ہم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں