تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سفری پابندی ختم، ویکسین لگوائیں اور سعودی عرب آجائیں!

ریاض: سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے ‘کنگ فہد پل’ پر سفری پابندی کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے ایک اور اہم وضاحت پیش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیرملکی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے وہ بحرین کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ویکسینیشن کے بعد توکلنا ایپ پر ‘محفوظ’ اسٹیٹس ہونا بھی ضروری ہے۔ وہ سعودی عرب آسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی دونوں یا پھر ایک خوراک لے لی ہو، اس کے علاوہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد یا پہلے ویکسین لگوانے والے کو بھی مملکت آنے دیا جائے گا۔

ایک خوارک لینے والے غیر ملکیوں کو توکلنا ایپ کے علاوہ پی سی آر بھی دکھانا ہوگا۔

پل انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضروری ہے کہ پی سی آر سفر سے 72 گھنٹہ پہلے کا نہ ہو، اس کے بغیر غیر ملکیوں کو پل کے ذریعہ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک سے متعلق خوشخبری سنا دی

یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن شہریوں نے سعودی عرب سے باہر قیام کے دوران کوروناویکسینیشن کروائی وہ مملکت کی وزارت صحت سے رجوع کرکے ہدایات حاصل کریں۔

کنگ فہد پل انتظامیہ نے مزید وضاحت پیش کی کہ سعودی شہریوں کے ساتھ ان کے غیر ملکی ملازمین کے لیے بھی پی سی آر ضروری ہے جبکہ انہیں 7 دن کے لیے خود آئیسولیٹ کرنا ہوگا، جنہوں نے ویکسین لے رکھی ہے انہیں سفر کے لیے صرف پی سی آر کی ضرورت ہے، انہیں گھر میں خود آئیسولیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -