تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سفری پابندی: سعودی عرب سے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی محکمہ ہوا بازی نے سفری پابندی والے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پابندی والے ممالک سے آنے والے لوگوں کو 5 دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

سعودی محکمہ نے نئی ہدایت تمام فضائی کمپنیوں کے علاوہ نجی فضائی سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دے دی ہیں۔

وہ ممالک جہاں سے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہ اگر مملکت آئیں تو انہیں پانچ دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنا ہوگا۔

بعد ازاں آئسولیشن کے پانچویں دن کورونا ٹیسٹ ہوگا، رپورٹ منفی آنے پر آئسولیشن ختم کردی جائے گی۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے پابند کیا ہے کہ نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس موجود ہو۔

سعودی حکومت نے اومیکرون کے باعث 14 ممالک سے آنے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -