The news is by your side.

Advertisement

سفری پابندیاں: سعودی حکومت نے غیرملکیوں کی بڑی پریشانی دور کردی

ریاض: سعودی حکومت نے ایسے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے کہ جو سفری پابندیوں کے باعث مملکت واپس نہیں آسکے اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے(جوازات) نے ان غیرملکیوں کی مشکل آسان کردی جو سفری پابندیوں کے باعث اپنے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں کرا پا رہے ہیں۔ جوازات نے انہیں بتایا کہ سعودی دستاویزات کی مفت توسیع کی جارہی ہے آپ کے بھی اقامے اور ویزے کی معیاد از خود بڑھا دی جائے گی۔

جوازات کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی سے دی جانے والی رعایت ان ممالک کے لیے ہے جہاں سے مسافروں کے آنے پر کورونا وائرس کی وجہ سے عارضی پابندی عائد ہے۔

سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود سعودی ویزا ہولڈرز کیلئے خوشخبری

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے احکامات ایوان شاہی سے جاری ہو چکے ہیں اور مرحلہ وار ان پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے وقت آنے پر سب کا ہوجائے گا۔

باری آنے پر ازخود اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جولائی 2021 تک توسیع کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی ایوان شاہی کی جانب سے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک کے شہریوں کے لیے جو مملکت کے اقامہ ہولڈر ہیں اور اپنے ملک گئے ہوئے ہیں، ان کی سہولت کے لیے ان کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں 31 جولائی تک مفت توسیع کے احکامات جاری کیا ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں