تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافر یہ خبر ضرور پڑھ لیں!

ریاض: سعودی حکومت نے مملکت پہچنے والے غیرملکیوں کے لیے ایک لنک جاری کیا ہے جس کے تحت تارکین کوروناویکسین کا اندراج کراسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے لنک کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے کوروناویکسین کا اندراج کرایا جاسکے گا۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمام افراد مملکت پہنچنے سے قبل ہی ویکسین کا اندراج آن لائن ضرور کرالیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ویکسین کے آن لائن اندراج کی بدولت ان کی امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اور انہیں ایئرپورٹ، بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی۔

محکمہ نے بتایا کہ ویکسین کا آن لائن اندراج خلیجی ممالک، مختلف قسم کے ویزا ہولڈرز، مقیم غیرملکیوں اور ان کے اہل وعیال کے لیے بھی ہے، ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمام افراد اندراج کرائیں۔

سعودی حکومت نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اندراج کی یہ شرط عائد کی ہے۔ خیال رہے مملکت صرف وہ غیرملکی آسکتے ہیں جن ممالک پر سفری پابندی عائد نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -