اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ویڈیو: ٹریوس ہیڈ کی پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف برق رفتار سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف برق رفتار سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی، کینگروز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 205 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹریوس ہیڈ نے صرف 69 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔اوپنر بیٹر 83 گیندوں پر 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 16 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

یہ پڑھیں: آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سینچری

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ کرکے 40 رنز کی برتری حاصل کی لیکن ان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلش ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کی ٹریوس ہیڈ نے جم کر دھلائی کی اور میدان کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی سنچری ایشز کی تاریخ میں اب تک کی دوسری تیز ترین سنچری اور آسٹریلیا کے لیے مجموعی طور پر پانچویں تیز ترین سنچری ہے۔

ایڈم گلکرسٹ نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، دوسرے نمبر پر جیک گریگوری ہیں انہوں نے 1921 میں 67 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف 2012 میں یہ کارنامہ 69 گیندوں پر انجام دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں