آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ میں بھارتت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں متنازع اشارے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا گلاس ہے جو آئس کیوبز سے بھرا ہوا ہے، ٹریوس نے برف سے بھرے کپ میں اپنی انگلی ڈالی ہوئی ہے۔
اس انسٹا اسٹوری کے ساتھ انھوں نے انگلش میں کیپشن لکھا ’سم کین‘، آسٹریلوی پلیئر کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریوس ہیڈ نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہایت انوکھے انداز میں منایا تھا، انھوں نے اپنے الٹے ہاتھ کی انگلیوں کو دائرے کی شکل دی اور پھر اس میں اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی ڈبو دی۔
پہلے لوگوں نے اس اشارے کو غلط معنوں میں لیا تاہم یہ کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا جانے والا اشارہ تھا کیوں کہ وہ ٹریوس اپنے کپتان کی حکمت عملی کے تحت یشسوی اور اور پنت کی پارنٹر شپ توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔
کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی ہے، انھوں نے بتایا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔