سڈنی: آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ نے اپنی شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 26-2025 ایشز سیریز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری بناکر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کے خلاف یادگار سنچری بناکر اپنا نام آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کروا لیا۔
انہوں نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی 12ویں سنچری مکمل کی، جس سے حالیہ برسوں میں بطور ریڈ بال بلے باز ان کی غیر معمولی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
Travis Head hits another Hundred in this Ashes
-Third 100 of the series – and his first here at the SCG. 12th in Tests
What a Game changer for Australia !!!
— Rohit Baliyan (@rohit_balyan) January 6, 2026
یہ سنچری انہوں نے محض 105 گیندوں پر اسکور کی، جو دباؤ کے لمحات میں بھی کھیل پر حاوی رہنے کی ان کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔
ان کی ایشز سیریز میں یہ تیسری سینچری تھی، جو پورے ٹورنامنٹ میں ان کے تسلسل اور شاندار فارم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سینچری کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری تھی۔
اس اننگز کے ساتھ ٹریوس ہیڈ نے ایک نایاب اعزاز بھی حاصل کیا، وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے صرف 5 ویں کرکٹر بن گئے۔
بین اسٹوکس اور لبوشین کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل
رپورٹس کے مطابق اس منفرد فہرست میں سابق کپتان اسٹیو وا، اور عظیم اوپنرز جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف اکتوبر 2018 میں دبئی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ٹریوس ہیڈ اس وقت اپنا 65واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔


