ڈارون ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی آؤٹ ہونے کے بعد بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریوس ہیڈ کو 17 رنز پر حسن محمود نے بولڈ کیا جس کے بعد وہ پویلین لوٹنے سے پہلے بیلز کو وکٹوں پر رکھنے لگ گئے۔
"I've never seen that in all my cricketing career."
Travis Head chopped on for a second time in this match, but his considerate move even caught Adam Gilchrist off guard. #AUSvBAN pic.twitter.com/LEKgbtbshq
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پوزیشن مضبوط ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں تنزید حسن کی شاندار سنچری کی بدولت 426 رنز بنائے ہیں۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں بنگلادیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 67 رنز درکار ہیں۔


