تازہ ترین

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

کراچی میں دندناتے ٹرالر، ڈمپر موت بانٹنے لگے

کراچی میں سڑکوں پر دندناتے بے قابو ٹرالر اور ڈمپر موت بانٹنے لگے ایک ہی دن میں  خاتون اور بچے سمیت 6 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایک ہی دن میں بے قابو ٹرالرز اور ڈمپرز نے 5گھروں کے چراغ گل کردیے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ملیر کینٹ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوا دوسرے حادثے کی وجہ بھی تیز رفتار ٹرالر بنا جس نے اسٹیل ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

رات گئے کراچی کے علاقے کیمارٹی میں ایک اور ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر میں ایک اور حادثے میں ماں اور بچہ جاں بحق جب کہ مزدور زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سڑکوں پر حادثات کی وجہ بننے والے دندناتے ڈمپرز اور ٹرالر مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ایسے خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈمپروں نے گاڑی کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

گزشتہ ہفتے دو ڈمپروں نے ایک کار کا کچومر بنا ڈالا تھا۔

کار بلوچستان سے کراچی آرہی تھی کہ حب روڈ پر واقعہ پیش آیا اور تین افراد کی زندگیاں نگل گیا۔

Comments