The news is by your side.

Advertisement

خون کی کمی میں مبتلا بچے کا علاج، ہائیکورٹ کا اہم حکم

پشاورہائی کورٹ نے خون کی کمی میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے محکمہ صحت اور بیت المال سے تعاون کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائیکورٹ میں خون کی کمی میں مبتلا بچے کےعلاج سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی تو سیکرٹری ہیلتھ، اےاے جی اور درخواست گزار کے وکیل پیش ہوئے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا قیام آئندہ اے ڈی پی میں شامل ہے بون میرو سینٹر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں قائم کیاجائےگا آئندہ مالی سال میں اس سینٹرپرکام شروع ہو جائے گا۔

عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کوبچےکےعلاج کیلئےفیملی کیساتھ تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں جو سینٹر ہے وہاں بچےکےعلاج کیلئے اقدامات کئےجائیں اور بیت المال بھی بچےکےعلاج میں معاونت کرے۔پشاور ہائی کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں