اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کی مد میں 5ارب روپے سے زائد کی رقم جاری نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتالوں میں بلوچستان کے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے جب کہ بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دیدی۔

بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا 6ارب روپے کا مقروض ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ بلوچستان نے ابتک صرف ایک ارب روپے جاری کئے، 6ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بقایات 5ارب روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ جلد اسٹیٹ لائف انشورنس کو فنڈز جاری کر دیئےجائیں گے اور بلوچستان کے نجی اسپتالوں نے علاج بند نہیں کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں