تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نجی اسپتالوں میں کرونا مریضوں کا علاج : سندھ حکومت نے مسودہ تیار کرلیا

کراچی : سندھ حکومت نے کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے علاج کےلیے نجی اسپتالوں کے انتخاب کا مسودہ تیار کرلیا گیا، صوبائی حکومت منتخب کردہ اسپتالوں کو دو سو مریضوں کے اخراجات کی رقم پیشگی ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی سہولت کےلیے منتخب نجی اسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولتیں دی جائیں گی جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا، صوبائی حکام کی جانب سے تیار کردہ مسودے کے تحت نجی اسپتالوں کا انتخاب عمل لایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں پر  مشتمل کور گورپ آف جنرل اسپتال تشکیل دیا جائے اور مسودے کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے منظوری سے بعد نجی اسپتالوں سے معاہدہ طے کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورت کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے اور منتخب کردہ اسپتالوں کو فی مریض یومیہ 65 ہزار روپے صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج مریض کےلیے یومیہ 1 لاکھ 10 ہزار روپے کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے مسودے کے مطابق منتخب کردہ اسپتالوں کو دو سو مریضوں کے علاج کی پیشگی رقم ادا کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت کرونا مریضوں کے لیے علاج کےلیے سندھ حکومت کی جانب سے لیاقت نیشنل، ضیا الدین، ساؤتھ سٹی، التمش جنرل اسپتال اور پٹیل اسپتال شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -