The news is by your side.

Advertisement

شیر خوار بچہ موت کے منہ سے کیسے بچا؟ خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

ریٹن روگ : امریکی ریاست لوزیانا میں ایک معجزانہ واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے، نوزائیدہ بچہ موت کے منہ سے کیسے بچا؟ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لوزیانا کے ایک رہائشی خاندان کو اس وقت گھبراہٹ اور خوشگوار حیرت کا ایک ساتھ احساس ہوا جب انہوں نے اپنے نومولود بچے کو اس حادثے کے بعد صحیح سلامت دیکھا۔

ہوا کچھ یو ں کہ کورٹنی اور کیلی بکولٹز کا 5ماہ کا شیرخوار بچہ گھر کے اندر  پالنے میں سویا ہوا تھا کہ اچانک تیز ہوا چلنے سے گھر کے باہر  لگا درخت زور دار آواز کے ساتھ چھت پر گر پڑا۔

بھاری درخت گرنے سے گھر کی لکڑی کی چھت ٹوٹ کر نیچے آگری لیکن جسے خدا رکھے اسے کون چکھے کے مصداق پالنے میں سویا ہوا بچہ معجزانہ طور پر مکمل محفوظ رہا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی والدہ اسے آرام اٹھا کر اپنے ساتھ نیچے لے جاتی ہے۔

اس حادثے کی ویڈیو کو گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا۔

بچے کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سال 2016 میں ڈینھم اسپرنگس میں آنے والے سیلاب کے بعد پریری ویل میں منتقل ہوئے تھےانہوں نے کہا کہ انہیں صرف اس بات سے راحت ملی ہے کہ ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے۔

میاں بیوی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس بات امید کر رہے ہیں کہ انشورنس کمپنی حادثے کے بعد ان کے ٹوٹے ہوئے گھر کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں