کبھی بھی چھ ماہ میں بجلی بحران پرقابو پانے کا نہیں کہا: نوازشریف -
The news is by your side.

Advertisement

کبھی بھی چھ ماہ میں بجلی بحران پرقابو پانے کا نہیں کہا: نوازشریف

بہاولپور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کاکبھی نہیں کہا۔

بہاولپورمیں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بھی چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کا جھوٹ بول سکتے تاہم انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کوووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں اوراب منتخب حکومتوں کواٹھا کرپھینک دینے والا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ وقت آگیا ہے کہ بتایا جائے کہ ہماری حکومتوں کوکیوں برطرف کیا گیا؟۔

انہوں سابق صدرمشرف کے سات نکاتی ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’آٹھ سال یہ سات نکاتی ایجنڈا کہیں نظرنہیں آیا‘‘۔

نواز شریف نے بجلی بحران پرپیپلز پارٹی کی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیااورساتھ ہی ساتھ عمران خان کو نیا سیاستدان کا نام، دیتے ہوئے کہا کہ ’’آج کل کچھ نئے سیاستدان سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں کہتے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران ان سے کہا گیا کہ ایک سال یا چھ ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کرلیں لیکن میں نے جھوٹ نہیں کہا بلکہ پانچ سال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا منصوبہ دیا۔

وزیراعظم نے قومی احتساب بیورو کو بھی ذمہ داری کے ساتھ کردارنبھانے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم نےکہا کہ نیب معصوم لوگوں پرہاتھ ڈالتی ہے،توہین کرتی ہے،چیئرمین نیب نوٹس لیں ورنہ قانونی کارروائی کرسکتےہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ پیپلزپارٹی بجلی کامسئلہ حل کرسکتی ہےلیکن نہیں کیا،نئےنئےسیاستدان آگئے جوصرف جھوٹ بولنا جانتےہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں