بلے باز نے ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا، 11 ویں نمبر کے بلے باز نے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیس میں نمبر 11 بلے باز کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
32 سالہ بلے باز نے ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 17 رنز بنائے جو کہ بطور گیارہویں کھلاڑی ان کے مجموعی 640 رنز بنے۔
اس اعتبار سے بولٹ نے سری لنکا کے اسپنر لیجنڈ متھیا مرلی دھرن کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 623 رنز بنائے تھے۔
Top of the tree! Trent Boult (640) is now the leading run-scorer at number 11 in Test history 🏏#ENGvNZ #StatChat pic.twitter.com/dEsBZfg7J4
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) June 14, 2022
گیارہویں نمبر پر سب سے زیادہ اسکور
640- ٹرینٹ بولٹ 79 اننگز میں
623 – متھیا مرلی دھرن 98 اننگز میں
609 – جیمز اینڈرسن 164 اننگز میں
603 – گلین میک گرا 128 اننگز میں
553 – کورٹنی والش 122 اننگز میں