تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

احسن اقبال کے چائے کم پینے کے بیان نے عالمی میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا دیا

نیویارک : امریکی ٹی وی پر میزبان ٹریور نوح نے احسن اقبال کے بیان کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا پاکستانی وزیر چاہتا ہے ہر پاکستانی روزانہ تین کی بجائے ایک کپ چائے پیے، کیا یہ مذاق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے چائے کم پینے کے بیان نے عالمی میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا دیا ، امریکی ٹی وی پر میزبان ٹریور نوح نے احسن اقبال کے بیان کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک عوام مل بیٹھ کر چائے پیتے تھے اور دیکھیں اب چائے کی قلت ہوگئی۔

میزبان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر چاہتا ہے ہر پاکستانی روزانہ تین کی بجائے ایک کپ چائے پیے، کیا یہ مذاق نہیں ،چائے پاکستان کی قومی شناخت اور کلچر کا حصہ ہے۔

امریکی ٹی وی کے میزبان نے ایسے بیان پر عوام کے غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت کو محتاط ہونا چاہیئے اور ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیئے۔

مزید پڑھیں : چائے کم پینے کا مشورہ دینے پر احسن اقبال کو "ارسطو” کا خطاب مل گیا

خیال رہے کہ احسن اقبال نے قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ادھار لیکر چائے امپورٹ کرتے ہیں، جب تک چائے کی پیداوار میں خود کفیل نہیں ہوتے قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے قوم کو چائے کم پینے کی اپیل پر لوگوں نے ان کو ن لیگ کا ارسطو قرار دے ڈالا تھا۔

حسن اقبال کے مشورے پر ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے اے آر وائی نیوز پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مہنگائی اور غربت کم نہیں کرسکے، ہماری چائے کم کررہے ہیں، پاکستان پر ایسے لوگ مسلط کردیے گئے جنہیں معیشت کی الف بے کا بھی نہیں پتہ، اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کے بجائے حکومت عوام سے مطالبہ کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -