جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فخر زمان 32 گیندوں پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگ میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 22 رنز بنائے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان سلمان آغا ایک رن بناسکے۔

عثمان خان 37 اور محمد نواز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

زمبابوے کے اوپنرز نے 72 رنز کا آغاز فراہم کیا، برائن بینیٹ 49 اور مارومانی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

برینڈن ٹیلر 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، بریڈ ایونز 2 رنز بناسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں