پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ٹرائی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ٹرائی سیریز میں پاکستان نے لگاتار تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے زمبابوے کو 69 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔

پاکستان نے ٹرائی سیریز میں زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی، لگاتار تیسری جیت کےساتھ گرین شرٹس فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں مہمان سائیڈ 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے ریان برل کی جارحانہ نصف سنچری رائیگاں گئی، انھوں نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 67 رنز اسکور کیے۔

کپتان سکندر رضا 23 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کرپائے، ان کے علاوہ شکست خوردہ سائیڈ کا کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرٹرک مکمل کی، انھوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں ایک 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک میڈن اوور بھی کرایا۔

محمد نواز نے 21 رنز دے کر زمبابوے کے 2 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ، فہیم اشرف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عثمان طارق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

اس سے قبل ٹرائی سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کےلیے 196 رنز کا ہدف دیا۔

بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر195 رنز اسکور کیے، بابراعظم نے 52 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صاحزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔

آخر میں بیٹنگ کےلیے آنے والے فخرزمان نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 27 برق رفتار رنز اسکور کیے، صائم ایوب 13 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے ویلنگٹن مساکادزا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سکندر رضا نے بھی 2 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

دریں اثنا ٹرائی سیریز میں زمبابوے کے خلاف دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، زمبابوے کو ہلکا نہیں لیں گے، ہماری ٹیم بھی اچھی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی آج سالگرہ بھی ہے، اسی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج سالگرہ ہے، اچھی بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔

اس میچ کےلیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو بینچ پر بٹھایا گیا۔

ٹرائی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کےخلاف بھی 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں