تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

وزیر اعظم سے علما کے وفد کی ملاقات، جامعات میں سیرت چیئرز کے قیام پر خراج تحسین

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے جید مشائخ کرام کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، علما نے القادر یونی ورسٹی اور مختلف جامعات میں سیرت چیئرز کے قیام پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے علما نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کرنے اور ملکی استحکام و تعمیر و ترقی کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی حیاتِ مبارکہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے، حیات مبارکہ کا ہر پہلو تاریخ میں محفوظ ہے، سیرت چیئرز کے قیام کا مقصد حضورﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور اسلام پر جامع تحقیق ہے، عظیم قوم بننا ہے تو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

تازہ ترین:  ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا: وزیراعظم

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان نسل کو بیرونی ثقافتی یلغار سے محفوظ رکھنے، اسلام کے تشخص اور اپنی روایات اور تہذیب و تمدن سے روشناس کرانے کے لیے ضروری ہے کہ قومی تشخص اور خصوصاً صوفیائے کرام کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔

قبل ازیں ملاقات میں دین اسلام کے اصل تشخص کو پیش کرنے، ناموس رسالتﷺ کے تحفظ، یونی ورسٹیز میں سیرت چیئرز، القادر یونی ورسٹی کے قیام جیسے منصوبوں، ملک بھر میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانوں کے قیام، اور اسلام کے تشخص کے لیے ترکی، ملائیشیا کے تعاون سے میڈیا ہاؤس کے قیام پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

علما کے وفد نے اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ وزیر اعظم نے تقریر میں نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پوری امت کی ترجمانی کی۔ دریں اثنا، علما نے وزیر اعظم کو ملکی استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

- Advertisement -