منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

شہدائے کشمیر کو خراج تحسین، حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کے ساتھ نیا گانا ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترک فنکاروں کے ہمراہ نیا گانا ’کشمیر سیویتاس‘ریلیز کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں کی جدوجہد و ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ گانا ریلیز کیا ہے جس میں ترک فنکاروں علی ٹولگا ڈیمرٹاس اور ٹورگی ایورین نے بھی ساتھ دیا ہے۔

حدیقہ کیانی کا یہ گانا تین مختلف زبانوں اردو، ترکش اور کشمیری زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، جس کا دورانیہ 3 منٹ 39 سیکنڈز کا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں شہدائے کشمیر کی تصاویر اور مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے جاری بھارتی فوج کے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ گانے فی الحال صرف کشمیر سیویتاس نامی یوٹیوب چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کا لنک حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔

خیال رہے کہ وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن تیرہ جولائی انیس سو اکتیس ہے، جب کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، جن کی یاد میں آج شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں