The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج کے شہید جوانوں کی نمازِجنازہ ادا، آرمی کی شرکت

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے چارجوانوں کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی۔

گزشتہ روزشمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج کے کیپٹن عمیر، حوالدار حکیم، سپاہی راشد اور سپاہی حمید نے دفاع وطن کے دوران مردانہ وارجامِ شہادت نوش کیا تھا۔

شہید جوانوں کی نماز جنازہ کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگراعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پرآرمی چیف نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو شوال سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردعناصرکا خاتمہ کیا جائے گا۔

https://twitter.com/AsimBajwaISPR/status/703827190941487104

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا تھا اورگزشتہ روز ہونےوالے معرکے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی اوران کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور گزشتہ روز ملٹری نے فضائی اورزمینی کاروائی کے درمیان 34 مسلح دہشت گردوں کے کیفرِ کردار تک پہنچایا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پرانتہائی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے شہیدوں کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

پاک فوج نے پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری مذہبی انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف دہشت گردوں کے گڑھ شمالی وزیرستان میں جون 2014 میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے اورامن وامان بحال ہوناشروع ہواہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں