تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سردیوں میں چاق و چوبند رہنے کیلئے یوگا کا آزمودہ طریقہ

یوگیوں نے ورزش کے 84 ہزار مختلف طریقے بتائے ہیں جس پر عمل کرکے انسان تندرست و توانا رہ سکتا ہے لیکن آج ہم آپ ہو سردیوں میں اپنی صحت اور روٹین کو بہتر بنانے کا طریقہ بتارہے ہیں۔

انسانی جسم میں اگر سانس ہی نہ جائے تو جسم بے کار اور انسان مردہ قرار دے دیا جاتا ہے، اسی لیے سانس جسم کے نظام کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سانس لینے کے بھی مختلف طریقے ہوتے ہیں جو جسمانی نظام کو درست رکھتے ہیں۔

مثلاً اگر گھبراہٹ ہورہی ہو تو گہری سانس لینی چاہیے، گہری سانس لینے سے دماغ کو زیادہ آکسیجن پہچنتی ہے جو گھبراہٹ کو کم کرتی ہے۔

اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر یوگا ڈاکٹر وجاہت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوگا میں سانس لینے کےلیے 60 زیادہ طریقے ہیں۔

ڈاکٹر وجاہت نے بتایا کہ پھیپھڑوں کی صفائی اور مضبوطی کےلیے سانس لینے کا مختلف طریقہ ہوتا ہے اور پیٹ کی ورزش کےلیے علیحدہ انداز سے سانس لی جاتی ہے۔

پیٹ کی ورزش کےلیے ان کا کہنا تھا کہ کپال بھاٹی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں گہری سانس لی جاتی ہے جو پیٹ کےلیے اچھی اور سردیوں میں بہترین ورزش ہے، جس کے باعث چہرے پر لالی بھی آتی لیکن اس ورزش کے دوران تھوڑا کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

ماہر یوگا نے بتایا کہ پھیپھڑوں کی کمزور سے بچنے کےلیے یوگا میں آنا پانا کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جس میں سانس لیتے اور فوراً باہر نکالتے ہیں یہ ورزش کوویڈ 19 سے نجات پانے والے افراد کےلیے بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹر وجاہت نے کہا کہ اگر روزانہ پانچ منٹ سانس کو دیں تو مدافعاتی نظام بہت اچھا ہوجائے گا اور ریکوری بھی جلدی ہوگی، دوسرا نیند بہت اچھی آئے گی۔

مزید طریقے جاننے کےلیے یہ ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -