اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: پاکستان،چین، افغانستان کے سہ فریقی مشاورتی اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں جبکہ  کہ چینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں خطے کے استحکام اور تعلقات میں فروغ کے حوالے سے پاک چین اور افغانستان کا سہ فریقی مشاورتی اجلاس ہوا، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ خواجہ آصف اور چینی وفد کی قیادت وزیرخارجہ وانگ ژی نے کی جبکہ افغانستان کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کررہے ہیں۔

پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، افغان عمل کیلئےہرممکن تعاون کریں گے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے، سی پیک کی کامیابی سےعلاقائی رابطےمضبوط ہونگے

- Advertisement -

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، تعلقات میں بہتری کی ہماری تجویز پر افغانستان کے جواب کا انتظار ہے، مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ

اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، تمام ہمسائے ممالک سےتعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اورافغان ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات بھی کی، اجلاس کا مقصد تینوں ممالک میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے، افغان وزیرخارجہ

افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ خطےمیں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے، اچھےاوربرےطالبان میں کوئی فرق نہیں، دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے۔

چین کی دعوت پر ہونے والے مذاکرات میں خطے میں استحکام ، سہ طرفہ تعلقات اور معاشی و تجارتی تعاون پر بات ہوئی، مذاکرات میں اقتصادی راہداری،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اقتصادی راہداری منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں افغان امن عمل اورتینوں ملکوں کےتعلقات پر بات چیت بھی کی گئی ۔ مذاکرات کامقصدتینوں ملکوں میں تعاون اورتعلقات مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان نے سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جب کہ سہ فریقی مذاکراتی عمل کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ، جس میں خطے میں استحکام اور پڑوسی ممالک میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے، دوطرفہ مذاکرات کا مقصد سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا اور چاہیں گے تاکہ مذاکرات کے اچھے نتائج نکلے۔

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،دفترخارجہ کی ڈی جی چین ڈیسک بھی موجود تھیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمدپرچینی وزیرخارجہ نے پاکستانی وفدکاپرجوش خیرمقدم کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں