تازہ ترین

ابوظبی پولیس نے 24 لاکھ درہم مالیت کی جیولری لوٹنے والے ملزمان گرفتار کرلیے

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں ڈکیتی کرنے والے تین غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین رکنی گروہ نے بے روزگاری کے باعث دو روز بل بنی یاس مارکیٹ میں واقع جیولری شاپ سے 24 لاکھ درہم مالیت کے 12 کلو وزنی سونے کے بسکٹ اور جیولری لوٹی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظبی پولیس کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کو خبر موصول ہوئی تھی کہ جیولری شاپ میں چند افراد چوری کی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے تینوں غیر ملکی ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا تھا لیکن وہ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک رہائشی عمارت میں چھپ گئے تھے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا تھا جس میں 12 کلو گرام سونے بسکٹ اور جیولری شامل تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے تبایا کہ انہوں نے امیر بننے کےلیے چوری کی تھی۔

مزیدپڑھیں : اماراتی عدالت نے پاکستانی شہری کو ڈکیتی کے جرم میں‌ جیل بھیج دیا

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی عدالت نے نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی خطیر رقم لوٹنے پر پاکستانی شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سالہ پاکستانی شخص نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہائی وے پر کالی مرچ کا اسپرے کرکے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک نیپالی شخص سے 2 لاکھ 93 ہزار درہم کی رقم لوٹی تھی۔

Comments

- Advertisement -